کورونا وائرس پھیلنے کے دوران کسی نہ کسی انداز میں اظہار ہَمدَردی کے کام

ایک بات جس کا مشاہدہ ہم نے  دنیا بھر میں کیا ہے وہ یہ ہے کہ غیر یقینی کی صورتحال میں ہمدردی کا عنصر غالب آ جاتا ہے۔  اٹلی میں لوگ بالکونیوں میں گانے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں، دیگر افراد بزرگوں یا کمزور لوگوں کی مدد کے لئے گروپس تشکیل دے رہے ہیں جیسا کہ سودا سلف اکٹھا کرنا یا انہیں چیٹ [بات چیت]کی دعوت دینا۔  ہم نے لوگوں کے بارے میں کہانیاں سنی ہیں کہ وہ رات کے وقت فلمیں دیکھتے ہیں اور ویڈو چیٹ پر دنیا کے ساتھ ماہرانہ رقص تخلیق کر رہے ہیں۔  

ہمیں معلوم ہوا ہے کہ خوف کے درمیان کمیونٹی کی مدد اور حمایت بھی موجود ہے 

دوسروں کی مدد کرنے کا اضافی فائدہ یہ ہے کہ یہ ہماری اپنی ذہنی صحت اور تندرستی کے لئے اچھا ہوتا ہے۔ اس سے تناؤ کم کرنے اور اپنی جذباتی خوش بختی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ مختصر یہ کہ بھلائی کرنے سے آپ کو بھلائی ملتی ہے۔ 

کسی نہ کسی شکل میں ہمدردی کے کاموں میں حصہ لیں 

  • کسی ایسے دوست کو کال کریں جس کے ساتھ کافی دیر سے آپ کی بات نہ ہوئی ہو۔  
  • کنبے کے کسی ایک فرد کو بتائیں کہ آپ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں۔ 
  • جس کے ساتھ آپ رہتے ہوں اس کے لئے چائے کا ایک کپ بنائیں۔ 
  • کسی ایسے شخص کے ساتھ جس کو آپ جانتے ہوں چائے کا کپ پیئیں اور ورچوئیل گفتکو کریں۔ 
  • گھریلو کام کاج کرنے میں مدد کریں۔ 
  • بذریعہ ویڈیو کال کسی دوست کے ساتھ ایک فلم دیکھنے کا اہتمام کریں۔ 
  • اپنے کسی واقف کار کو بتائیں کہ  آپ کو اس پر فخر ہے۔ 
  • اپنے کسی واقف کار کو بتائیں کہ  آپ کس وجہ سے ان کے شکر گزار ہیں۔ 
  • مشکل سے دوچار کسی  دوست کو حوصلہ افزائی کا ٹیکسٹ بھیجیں۔ 
  • جنہیں آپ جانتے ہیں انہیں خوش کرنے کے لئے کوئی لطیفہ بھیجیں۔ 
  • کسی شخص کو جسے آپ جانتے ہوں ایک پیارے جانور کی تصویر بھیجیں۔  
  • ایک دوست کو ایک متاثر کن قول بھیجیں۔ 
  • کسی دوست کو ایک دلچسپ مضمون بھیجیں۔ 
  • کسی ایسے شخص کے ساتھ جسے آپ نے کافی عرصہ سے نہیں دیکھا ہوا بذریعہ فون بات چیت کا اہتمام کریں۔ 
  • اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ کھیل کر وقت گزاریں۔ 
  • کسی ایسے دوست، فیملی کے کسی ممبر یا پڑوسی کے ساتھ جو بذات خود تنہائی یا سماجی دوری کا سامنا کررہا ہو بذریعہ فون رابطہ کریں۔ 
  • کسی چیرٹی کو عطیہ دیں۔ 
  • کسی کی بات غور سے سنیں - کام کے کسی ساتھی کو فون کریں اور ان سے پوچھیں کہ انہیں روزمرہ کی تبدیلی کیسی لگ رہی ہے۔  
  • اپنے کسی ساتھی کے کسی ایسے کام کی تعریف کریں جسے اس نے بطریق احسن انجام دیا ہو۔  
  • کسی ساتھی کے ساتھ ویڈیو لنچ پر گفتگو کا بندوبست کریں۔ 
  • دنیا بھر کے لوگوں کی طرف سے دوسروں کے ساتھ رحم دلی سے پیش آنے کی ایک متاثر کن کہانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جسے آپ جانتے ہوں۔ 
  • فوڈ بنک کو عطیہ کریں۔ 
  • بذریعہ ویڈیو کال کسی دوست کو کوئی مہارت سکھانے کی پیش کش کریں - آپ گٹار بجانا، ڈانس وغیرہ کرنا سکھا سکتے/سکتی ہیں۔ 
  • کمزور پڑوسیوں کو مدد کی پیش کش کریں۔ 
  • کسی شخص کو ٹیک وےسے کھانا یا غذا بھیجنے کی پیش کش کریں۔  

اگر آپ رضاکارانہ کاموں کے مواقع تلاش کرنا چاہتے ہوں تو وولنٹیئر اسکاٹ لینڈ[Volunteer Scotland]  سے رابطہ فرمائیں۔ 

This translation was funded by Foundation Scotland and the National Emergencies Trust and distributed by the Scottish Refugee Council.