عمر رسیدہ افراد کے لئے ذہنی صحت سے متعلق مشورے

سالہا سال سےکورونا وائرس جیسی وباء پھیلنے کا کوئی واقع رونما نہیں ہوا اس لیے لوگوں کا خوفزدہ ہوجانا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ خاص طور پر اگر آپ کی عمر 55 سال سے زیادہ ہو اور آپ تنہا رہتے ہوں تو اپنی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔

تیار رہیں

  • رابطے کے مفید نمبر تیار رکھیں: جی پی، فیملی، دوست اور پلمبر۔
  •  اگر آپ کو اپنی جسمانی یا دماغی صحت کے بارے میں کوئی خدشات ہوں تو اپنے جی پی سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

رابطے میں رہیں

  • معاونت کے ممکنہ وسائل میں فون، کمپیوٹر، ریڈیو اور انٹرنیٹ شامل ہیں اور یہ دستیاب چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ذرائع ہیں۔
  •  اگر پڑوسی مدد فراہم کر سکتے ہوں تو انہیں خط لکھنے کے بارے میں سوچیں اور کہیں کہ وہ کوئی سروس یا شخص تجویز کریں جو مدد کر سکتا ہو۔ اگر آپ کے پاس کسی پڑوسی کا فون نمبر ہے تو انہیں کال کریں؛ ممکن ہے کہ آپ کو فی الفور کسی چیز کی ضرورت نہ ہو لیکن مستقبل میں ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
  •  مقامی امدادی گروپوں اور ان میں شامل ہونے کے طریقوں کے بارے میں دریافت کریں۔

معلوم کریں کہ آپ کس چیز کے مستحق ہوسکتے ہیں:

  •  ممکن ہے کہ آپ فوری فوڈ پارسل کے حقدار ہوں۔
  •  اگر آپ "خطرے سے دوچار" کسی زمرے میں تصور کیے جاتے ہیں تو آپ کو این ایچ ایس کی طرف سے ایک خط ملا ہو گا جس میں معلومات ہوں گی کہ اس عرصہ کے دوران گھر پر رہنے کے لیے حکومت آپ کو کیا مدد فراہم کر سکتی ہے۔

اگر آپ اپنا زیادہ تر یا تمام تر وقت بذات خود ہی میں ہی گزار رہے ہوں تو معمولی چیزوں سے مدد مل سکتی ہے۔

  • روز مرہ کا معمول مفید ہوتا ہے اور آپ کو با اختیار رکھنے میں مدد دے سکتاہے۔
  •  اپنی پسند کی موسیقی سنیں اور اپنی زندگی کے مختلف ادوار یاد کریں۔
  •  ٹی وی پر مزید فلمیں دیکھیں یا ریڈیو سنیں۔
  •  آپ وائرس کے بارے میں ہر روز خبریں سننے کو محدود کر سکتے ہیں۔
  •  دن کے دوران اگر ہو سکے تو ہلکی ورزش کے ذریعے نقل و حرکت جاری رکھیں۔
  •  دیگر لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ ہفتے کے دوران آپ اس بارے میں وقت کی منصوبہ بندی اس وقت کر سکتے ہیں جب آپ دوستوں اور فیملی کے افراد کو فون کریں۔

محفوظ رہنے کے لئے محتاط رہیں

  •  یہ بحران لوگوں میں بہترین اور بدترین حالات پیدا کرتا ہے۔
  •  اگر کوئی بات غلط محسوس ہو تو اس میں الجھ کر نہ رہ جائیں۔ کسی ایسے شخص کو جو اجنبی ہو اپنے گھر نہ آنے دیں۔ کسی ایسے ای میل کا جواب نہ دیں جو آپ سے اپنے اور اپنے مالی معاملات کے بارے میں ذاتی معلومات طلب کرے۔ کسی بھی شخص کو ذاتی طور پر یا آن لائن اپنے بینک کی تفصیلات نہ بتائیں۔
  •  ہمیشہ شناخت چیک کریں۔

دوسروں کی مدد کرنا آپ کی ذہنی صحت کے لئے اچھا ہے

  • وہ پڑوسی جو سماجی دوری پر عمل کر رہے ہوں ان تک محفوظ طریقے سے ضرور رسائی حاصل کریں۔
  •  لوگوں کو کس مدد کی ضرورت پیش آ سکتی ہے اور اس کا اہتمام کس طرح بہتر انداز میں کیا جا سکتا ہے اس کے لیے فون - واٹس ایپ گروپس اور ای میل رابطہ قائم کرنے اور بات چیت کرنے کے بہترین طریقے ہیں۔

راہنمائی کے لیے معلومات

  •  لوکل سپورٹ – کوویڈ-19 میوچوئل ایڈ گروپس، لوکل ایج اسکاٹ لینڈ[Age Scotland] اور کیئررز آرگنائزیشن[Carer Organization] لوکل کونسل۔
  •  ایج اسکاٹ لینڈ[Age Scotland] – دوستانہ لائن ۔ 222 44 12 0800 سوموار تا جمعہ صبح 9 بجے تک 5 بجے تک کھلی ہے۔ ای میل: [email protected]
  •  انڈی پینڈنٹ[Independent] ایج - ہیلپ لائن اس نمبر پر دستیاب ہے 6789 319 0800 (برطانیہ)
  •  دی سلور لائن[The Silver Line] گفتگو کے لیےہفتہ کے 24/7 اور سال کے 365 دن دستیاب ہے 90 80 470 0800 (برطانیہ)۔

This translation was funded by Foundation Scotland and the National Emergencies Trust and distributed by the Scottish Refugee Council.