کورونا وائرس اور تعلقات پر نظر رکھنا

ممکن ہے کہ ہم اپنے گھروں میں رہنے والے افراد مثال کے طور پر فیملی کے افراد، ساتھیوں یا حتی کہ پالتو جانوروں کے ساتھ معمول سے زیادہ وقت گزار رہے ہوں۔ لوگوں کے ساتھ معمول کے رابطے سے محروم ہوجانے اور بہت قریبی رابطے میں دھکیل دیئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ اچھے تعلقات اب بہت ضروری ہیں ، لہذا:

  •  وقت دیں - اپنے دوستوں اور کنبے کے افراد کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے وقت مختص کریں۔
  •  دستیاب رہیں - اپنی زندگی میں لوگوں پر توجہ دیں اور فون، کام یا دیگر مفادات کے سبب ان سے توجہ نہ ہٹائیں۔
  •  غور سے سنیں - کہ دوسرے لوگ کیا کہہ رہے ہیں، اس کو سمجھیں اور اسی لمحے ان کی ضروریات پر توجہ دیں۔
  •  اپنا نقطہ نظر بیان کریں - ایمانداری کے ساتھ بتائیں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں اور دوسروں کو اپنا نقطہ نظر بتائیں اور حمایت حاصل کریں۔
  • غیر صحتمند تعلقات کو پہچانیں - نقصان دہ تعلقات ہمیں ناخوش کرسکتے ہیں۔ ان باتوں کو تسلیم کرنے سے ہمیں آگے بڑھنے اور حل تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اپنے رشتوں کے تحفظ کے لیے اضافی طریقوں پرغور کرنا اور رشتوں کی چند ایک دیگر دشواریوں سے مقابلہ کرنا بھی ضروری ہے۔

رابطے میں رہنے کا دور

  • رابطے میں رہنے کے لئے مختلف طریقے آزمائیں - فون، کمپیوٹر یا ڈاک کا استعمال کریں۔ کوئی دوستانہ یا واقف کار آواز سننے یا ان لوگوں کا کوئی پیغام پڑھنے سے جنہیں ہم عزیز رکھتے ہوں ہمیں تعلق برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ خاص طور پر اگر ہم تنہا رہ رہے ہوں تو یہ ہماری ذہنی صحت کے لئے اہم ہے۔
  •  ٹیکنالوجی میں کم مہارت رکھنےوالوں کی مدد کریں - ہم سب ویڈیو کالنگ پر اعتماد نہیں کرتے یا ہمیں اطمینان محسوس نہیں ہوتا لیکن ایک دوستانہ، شنا سا چہرہ دیکھنے سے دونوں فریقوں کو زیادہ سے زیادہ تعلق رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
  •  دوسروں کی مدد کریں - وہ لوگ جو سب سے زیادہ کمزور ہیں ان کی مدد کے لیے مقامی کوششوں میں حصہ لینا ہم سب کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

چند ایک اطمینان بخش حالات پیدا کرنے کا دور

  • اس بات پر اتفاق کر لیں کہ گھر کے کون سے حصے کون اور کب استعمال کررہا ہے - مثال کے طور پر جب ہمیں دن کے دوران کام کرنے اور/ یا بچوں کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
  •  اپنے پاس دستیاب حقیقی جگہ کا بہترین استعمال کریں - اپنے دن کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کریں، جگہ کو مل کر استعمال کریں یا اس کا متبادل استعمال کریں، دوسروں کی ضروریات سے با خبر رہیں یا چیزوں کو تھوڑا سا مختلف انداز میں انجام دیں۔
  •  گھریلو کام کاج بانٹ لیں - جیسا کہ دھلائی، صفائی ستھرائی اور سودے سلف کی خریداری۔ خاص طور پرایک ایسے دور میں جب ہم اپنی زندگیوں پر بہت زیادہ اختیار کھو چکے ہوں روزمرہ معمول پر عمل کرنا ہمیں زیادہ بااختیار رہنے میں مدد دے سکتا ہے۔

بات چیت کرنے اور سننے کا وقت

  • ہر روز بات چیت کرنے کے لئے ایک وقت مختص کریں - جب آپ کے گھرکا ہر شخص اپنے احساسات بتا رہا ہو تو اس سے اتفاق کریں - مثال کے طور پر ہم نے کس چیز کو بہت ہی مشکل محسوس کیا ہے اور اس دن کے لئے ہم کس چیز کے مشکور ہیں۔
  •  فیصلہ مسلط کیے بغیر نقطہ نظر بیان کرنے اور سننے کا موقع دیں - تنقید کا نشانہ بننے یا اظہار ناراضگی کے خوف کے بغیر اپنے احساسات پر تبادلہ خیال کرنا ہمیں ایک دوسرے کو پرسکون اور قریب تر محسوس کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس بات کو یاد رکھیں کہ ہم سب کو معمول سے زیادہ بےچینی اور چڑچڑے پن کا احساس ہو رہا ہے۔

یہ دور اختتام پذیر ہوجائے گا لیکن اس دوران اس امرکو بنیاد بناتے ہوئے کہ ہمیں کس چیز نے اکٹھا کیا ہے اور ہم مستقبل میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں؛ ہمیں ایک دوسرے سے بات کرنے، بات سننے اورایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کو تعلقات میں دشواری کا سامنا ہو تواسپارک [SPARK] کے ساتھ مفت تعلقات کی ہیلپ لائن 2088 802 0808 پر رابطہ فرمائیں۔