کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران مالیات، اقامت کاری (ہاؤسنگ) اور بے روزگاری کی پریشانیاں۔

مالیاتی پریشانیاں. گھر پر اپنی موجودگی کے دوران اپنے مالی معاملات پر کام کریں۔

گھر پر رہنے کے لئے اپنے گھریلو بجٹ پر نظر ثانی کرنا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ یاد رکھیں، ہو سکتا ہے کہ آپ ٹرانسپورٹ اور سماجی میل جول جیسے کاموں پر اخراجات نہ کرکے پیسہ بچا رہے ہوں۔ اپنے بجٹ پر نظر ثانی کرتے وقت اس حقیقت کو مدنظر رکھیں۔

معلوم کریں کہ آپ کیسی مدد کے مستحق ہوسکتے ہیں۔

حکومت لوگوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے بہت سارے اقدامات کررہی ہے۔ اگر آپ کو کوئی تشویش ہو تو اسکاٹ لینڈ میں اسٹیزنز ایڈوائس نیٹ ورک کی منی ٹالک ٹیم[Money Talk Team] کےساتھ رابطہ فرمائیں۔ ٹیم یہ معلوم کرنے میں آپ کو مدد فراہم کر سکتی ہے کہ آیا آپ کون سے فوائد کے حقدار ہیں۔ وہ آپ کے پیسے کو مزید آگے تک چلانے میں مدد دینے کے لیے مشورہ بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ اس ٹیم کو 7145 085 0800 پر کال کرسکتے ہیں۔

آپ منی ایڈوائس اسکاٹ لینڈ[Money Advice Scotland] جیسی سروسز سے بھی مدد اور مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔

رابطے میں رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔

یہیں تک محدود نہ رہیں - اگر ہو سکے تو کنبے کے افراد یا دوستوں سے بات کریں۔

اپنی نیند، اپنی غذا، اور دیگر بنیادی ضروریات کا خیال رکھیں - ضرورت سے زیادہ شراب نوشی سے گریز کی کوشش کریں اور اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہوں تو اسے ترک کرنے کی کوشش کریں یا اس میں کمی لے آئیں - اس سے آپ کی مالی مدد بھی ہو گی اور اگر آپ کو کوویڈ-19 ہو جائے تو وہ بھی کم شدت کا ہو سکتا ہے۔

اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ کی کمیونٹی میں کیا دستیاب ہے

مختلف علاقوں میں بہت سارے کمیونٹی وسائل دستیاب ہیں جو کہ آپ کومدد کی پیش کش کرسکتے ہیں، اپنی مقامی کونسل سے اس بارے میں معلومات حاصل کریں۔ اگر آپ کے بچے ہوں اور وہ اسکول کی طرف سے مفت کھانے کےحقدار ہوں تو ان کے ساتھ بات کریں - آپ کا اسکول بتائے گا کہ اس سروس تک کس طرح رسائی حاصل کرنی ہے۔

معلومات حاصل کریں کہ آیا آپ کی کوئی ٹریڈ یونین ہے یا آپ کے علاقے میں کوئی مخصوص چیریٹی یا سپورٹ نیٹ ورک موجود ہے۔

چکموں سے بچ کر رہیں اور کبھی بھی ایسے بن بلائے پیغامات (ٹیکسٹ، کالز یا ای میلز) کا جواب نہ دیں جو آپ سے آپ کی ذاتی تفصیلات یا مالی معلومات طلب کرتے ہوں۔

بے روزگاری یا طویل رخصت

اگر آپ کام پر نہ ہوں تو کوشش کریں کہ ساتھیوں سے رابطے میں رہیں - طلب میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا اور آپ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ اگر آپ الگ تھلگ اور اپنے گھر پر ہی رہتے ہوں تو ان روابط کو برقرار رکھنا بہت زیادہ ضروری ہوسکتا ہے۔

اگر آپ بہت زیادہ جسمانی مشقت کے عادی ہیں تو کوشش کریں کہ ورزش جاری رکھیں - کیونکہ اچانک سے تبدیلی آپ کے مزاج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

اگر آپ آزاد پیشہ ہوں تو اپنے معمول کے نیٹ ورکس تک پہنچنے کی کوشش کریں - یا اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا کاروباری فورمز کے ساتھ مقامی طور پر رابطہ قائم کرنے کا کوئی موقع میسر ہے۔ یہ ایک غیر یقینی صورتحال کا دور ہے لیکن جلد ہی، ایک بار پھر، آپ کی مہارتوں کی ضرورت پیش آئے گی۔

اس بارے میں غور کریں کہ آپ کی مہارت کس طرح سے منتقل ہو سکتی ہے - اور اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہوں اور اہلیت رکھتے ہوں تو تھوڑی دیر کے لئے کوئی دیگر کام کرنے کے بارے میں غور کریں۔

اقامت کاری (ہاؤسنگ)

ان غیر یقینی اوقات میں، جب ہمیں اپنے گھروں میں ہی رہنے کے لئے کہا جاتا ہے تو ہمارے لیے ناقص ہاؤسنگ یا رہن (مورگیج) یا کرائےکی ادائیگی میں دشواری کا سامنا دھری مشکل کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس رہن (مورگیج) ہے اور آپ کی آمدنی کم ہو گئی ہے تو اپنے قرض دہندہ سے ادائیگی میں وقفہ لینے کے بارے میں بات کریں۔

اگر آپ ایک کرایہ دار ہیں اور اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہیں تو اسکاٹ لینڈ میں شیلٹر[Shelter] یا اسٹیزن ایڈوائس [Citizens Advice]سے اپنے حقوق معلوم کریں کریں اور اس کے بعد اپنے مالک مکان یا ایجنٹ سے رجوع کریں۔